وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل رائے طاہر نے ارشد شریف کو ادارے کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی تردید کی ہے۔
ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ وہ مکمل ذمے داری سے کہہ رہے ہیں کہ ان کا ادارہ کسی کو ہراساں کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔
انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے خلاف نہ کوئی مقدمہ ہے نہ انہیں گرفتار کرنے یا ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔
رائے طاہر نے کہا کہ وہ قانون سے ماورا کام کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔
Comments are closed.