پرنسپل گورنمنٹ ڈگری بوائز اینڈ گرلز کالج گلشن اقبال بلاک 7 کی پروفیسر زبیدہ نسرین نے محکمہ کالج ایجوکیشن کے افسران کے خلاف گلشن اقبال پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ معائنہ ٹیم کے عبدالرزاق بھٹو اور کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کراچی کے اسلم نے 26-04-2022 کو صبح 10 بجے اس کالج کا دورہ کیا۔
انہوں نے پرنسپل کی پیشگی اجازت کے کالج کے تدریسی عملے کی حاضری مسٹر رول اور کالج کا سرکاری ریکارڈ لے لیا جو کہ غیر قانونی عمل ہے اور ہمارے عملے کے ساتھ بھی بدتمیزی کی اس علاوہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کچھ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی بسمہ شاہ بھی اس واقعے میں ملوث ہیں۔
آپ سے درخواست ہے کہ مذکورہ بالا افراد کے خلاف ایف آئی آر/این سی درج کریں۔
Comments are closed.