gay hookup places in gloucester county nj my uber hookup coyote hookup dknight magicbox ii bluetooth hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جامعہ کراچی میں تدریسی عمل بحال

جامعہ کراچی میں تدریسی عمل بحال ہوگیا، طلبا و طالبات کی آمدورفت جاری، کنفیوشیس انسٹیٹوٹ کو چینی سفارت خانے سے کلئیرنس ملنے تک بند رکھا گیا ہے۔

سیکیورٹی ایڈوائزر جامعہ کراچی ڈاکٹر زبیر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جامعہ میں تدریسی عمل آج سے بحال ہوگیا ہے۔

ڈاکٹر زبیر کا کہنا تھا کہ طلبا اور اساتذہ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، تمام دروازوں پر بیگز اور گاڑیاں چیک کی جا رہی ہیں۔

جامعہ کراچی میں دہشت گردی کے واقعے کے خلاف چینی زبان سیکھنے والے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کل پرامن احتجاج کریں گے۔

جامعہ کراچی کے سیکیورٹی ایڈوائزر کا مزید کہنا تھا کہ پاسز اور اسٹیکر دیکھ کر گاڑیوں کو اندر آنے دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب جامعہ کراچی میں دہشت گردی کے واقعے کے خلاف چینی زبان سیکھنے والے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کل پرامن احتجاج کریں گے۔

کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے طلباء نے29 اپریل کو بعد نماز جمعہ 2 بجکر 30 منٹ پر انسٹی ٹیوٹ کے سامنے پرامن احتجاج کا اہتمام کیا ہے۔

طلباء کے احتجاج میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے چینی اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

جامعہ کراچی خودکش حملہ کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت…

کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے فارغ التحصیل طلباء سے بھی پرامن مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی یونیورسٹی میں ہوئے خودکش بم دھماکے میں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.