hookup Wurtsboro NY funny will send nudes in 20 minutes no hookups hookup Colmar glasgow hookups free amarillo hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب دوستی کا نیا باب کھولے گا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ مثالی پاکستان اور سعودی عرب دوستی کا ایک نیا تاریخی باب کھولے گا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج حجاز مقدس روانہ ہورہے ہیں، انہیں دورے کی دعوت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہبازشریف کا پہلا غیرملکی دورہ ہے، یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تجدید کا مظہر ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چار سال کے دور گھبراہٹ کے بعد پاکستان کے دوستوں کی محفل پھر آباد ہورہی ہے، استحکام، ترقی اورخوش حالی کی منزل کا پھر سے آغاز مبارک ہو۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمرے کی سعادت اور روضہ رسول پاک پر درود پڑھنے کی برکتیں ہمارے ساتھ ہوں گی۔

مریم اورنگزیب کا اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ’سعودی عرب پاکستان دوستی ہمیشہ زندہ باد‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.