اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران دھاندلی کے شور پر اپنی پارٹی کے امیدوار کو ری پولنگ کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ شفاف اور آزادانہ الیکشن کی حمایت کی ہے، اگرچہ ہمیں این اے 75 ضمنی الیکشن میں قانونی طور پر کسی پابندی کا سامنا نہیں لیکن اس کے باوجود میں اپنے امیدوار سے درخواست کروں گا کہ وہ 20 پولنگ سٹیشنز میں ری پولنگ کی درخواست کرے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات کے عمل میں شفافیت چاہتے ہیں اور اسی لئے ہماری خواہش ہے کہ سینیٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد کا مطالبہ کیا لیکن بدقسمتی سے دوسروں نے اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی۔ جب ہم نے 2013ء میں صرف چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تو اسے تسلیم کرنے میں دو سال کا عرصہ لگا دیا گیا۔
Comments are closed.