بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملہ کی تحقیقات میں اہم انکشافات

جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملہ کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، دھماکا کرنے سے قبل خاتون اور اس کے شوہر نے شادی کی سالگرہ بھی منائی۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون خودکش حملہ آور کا شوہر جناح اسپتال کے قریب ہوٹل میں رہائش پذیر تھا، خاتون بھی اسی ہوٹل میں فیملی کے ہمراہ رہتی رہی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق خاتون نے جامعہ کراچی میں داخل ہونے کے لیےمسکن گیٹ کا راستہ استعمال کیا۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق دھماکا کرنے سے قبل خاتون اور اس کے شوہر نے شادی کی سالگرہ بھی منائی، خاتون کا شوہر بلوچستان میں ڈاکٹر اور جناح اسپتال میں ٹریننگ پروگرام میں شریک تھا۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون حملہ آور کے شوہر نے سوشل میڈیا پر خودکش دھماکے کے بعد اہلیہ کی تعریف بھی کی تھی، خاتون حملہ آور کا شوہر بھی ملوث ہے، ماسٹر مائنڈ بھی ہوسکتا ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق دھماکے سے قبل ہی خاتون کا شوہر بچوں سمیت غائب ہوگیا، خاتون کے شوہر کی پاکستان سے فرار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، خاتون دھماکا خیز مواد بیگ میں لےکر سلور جوبلی گیٹ سے داخل ہوئی۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جس دوسری عورت سے حملہ آور ملی وہ اس کی ’’لاسٹ منٹ ہینڈلر‘‘ تھی، دوسری خاتون نے دھماکے سے کچھ دیر پہلے خودکش حملہ آور خاتون کو بریف کیا اور چلی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.