گزشتہ روز جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے میں متاثر ہونے والی گاڑی پر چینی قونصل جنرل کی جانب سے پھول رکھے گئے۔
پاکستان میں چینی سفارتخانے نے کراچی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کی درخواست کی ہے۔
دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے بھی کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور ہمدردی کی ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین اس بڑےدہشت گرد حملے کی شدید مذمت اور غم و غصے کا اظہار کرتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی یونیورسٹی میں بم دھماکے میں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Comments are closed.