بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم شہباز شریف کا جامعہ کراچی دھماکے پر افسوس کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے جامعہ کراچی دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد اور اجتماعی کوششوں سے دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ کر کے جامعہ کراچی میں ہونے والے دھماکے سے متعلق آگاہی حاصل کی۔

کراچی یونیورسٹی کے قریب گاڑی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 غیر ملکی جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

وزیراعظم نے 2 خواتین سمیت 3 چینی باشندوں اور ڈرائیور کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں ہر طرح سے آپ کی مدد کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں دھماکے کی ابتدائی تفصیلات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم کی زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.