وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی یونیورسٹی کے اندر وین میں بم دھماکے کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے ڈی سی ایسٹ اور ایس پی ایسٹ کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو فوری ڈاؤ اسپتال منتقل کیا جائے، کوشش کی جائے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا آئی جی سندھ پولیس سے فون پر رابطہ کیا گیا، آئی جی سندھ پولیس کے مطابق دھماکا تقریباً ڈھائی بجے کراچی یونیورسٹی کی وین میں کامرس ڈپارٹمنٹ کے قریب ہوا۔
آئی جی سندھ پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد بحق ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔
Comments are closed.