حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سینیٹ الیکشن کے لیے اپنے امیدوار فائنل کرلیے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر اور سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹ الیکشن کےلیے پارٹی امیدوار فائنل کیے گئے۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق پارٹی کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں سندھ کی جنرل نشست پر فیصل سبزواری کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے خواتین کی مخصوص نشست پر خالدہ اطیب کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا اتحادی جماعتوں پی ٹی آئی اور جے ڈی اے کے درمیان سندھ سے سینیٹ نشستوں کے حوالے سے لائحہ عمل طے پایا تھا۔
گورنر سندھ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے لیے 2، 2 اور جی ڈی اے کےلیے 1 نشست کا فارمولہ تشکیل دیا گیا تھا۔
Comments are closed.