وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والوں نےسیاست چمکانے کیلئے مذہب کا استعمال کیا۔
مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا عمران خان خود کی معروف سے مناسبت اور مخالفین کیلئے منکر کی بات کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹرول آرمی نے میرے اوپر حملے شروع کردیئے، سفید جھوٹ بولا گیا، خدانخواستہ میں نے قرآن کی آیت پر کوئی بات کی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خان صاحب کا سیاست کے لئے مذہب کو استعمال کرنا قابل مذمت ہے، قرآن ہم سب کا ہے اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
Comments are closed.