بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دبئی میں 2 ہزار درہم جرمانے سے کیسے بچا جائے؟

دبئی میٹرو میں وہ کونسی خلاف ورزیاں ہیں جو نہ کرکے آپ 2 ہزار درہم بچاسکتے ہیں؟ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 31 خلاف ورزیوں کی فہرست جاری کردی۔

ٹرانسپورٹ اینڈ روڈز اتھارٹی دبئی نے 31 خلاف ورزیوں اور اُن پر مقرر جرمانوں کی فہرست جاری کی ہے اور ساتھ ہی مسافروں سے کہا کہ وہ ایسا کوئی کام نہ کریں، جس پر انہیں جرمانہ ہو۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اتھارٹی نے صاف کہہ دیا ہے کہ میٹرو کے استعمال کے دوران اس نوعیت کی خلاف ورزیوں پر 100 سے 2 ہزار درہم تک کا جرمانہ ہوگا۔

خلاف ورزیوں کی فہرست میں بتایا گیا کہ کوئی بھی مسافر بلاضرورت میٹرو کا ایگزٹ استعمال نہ کرے اور نہ ہی چین کو کھینچے کیونکہ ایسا کرنے کا جرمانہ 2 ہزار درہم ہے۔

کوئی بھی کسی دوسرے مسافر کو پریشان کرے نہ ہی مشکل میں ڈالے، ساتھ ہی سگریٹ نوشی، تھوکنا، جانوروں کو سفر کے لیے لانا، کچرا پھینکنا، چلتی ٹرین کا دروازہ کھولنا، ٹرین میں سوار ہونے یا نکلنے کی کوشش کرنا اور نشہ آور مشروب لے آنا بھی وہ خلاف ورزیاں ہیں جن پر جرمانہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.