کراچی میں شہریوں کے ساتھ ایک بار پھر آن لائن ڈیبٹ کارڈ فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، ابتدائی طور پر تین نجی بینکس کے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فراڈ کی شکایات دو روز سے منظر عام پر آنا شروع ہوئیں، شہریوں کے اکاؤنٹ سے چھوٹی رقوم کی کئی ٹرانزیکشنز ہوئیں، ٹرانزیکشنز بین الاقوامی رقوم میں ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانزیکشنز سرچ انجن گوگل پر جعلسازی سے کی گئیں، جس کے بعد کئی شہریوں نے اپنے بینکس سے رابطے کرلیے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی شہریوں نے رابطہ کیا ہے، تاہم کتنے شہری متاثر ہوئے یہ کہنا فی الحال مشکل ہے۔
Comments are closed.