ford escort zx2 sr ecu hookup best place for discreet hookups married cctv grindr hookup tampa hookup by tinder california hookup bar asian girls

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن کیخلاف PTI عدالت پہنچ گئی

پاکستان تحریکِ انصاف نے ممنوع فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان پر جانبداری کا الزام عائد کر دیا۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے رویے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

وکیل انور منصور خان اور شاہ خاور نے پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کی جانب سے درخواست دائر کی ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے عدالتِ عالیہ سے دیگر 17 سیاسی جماعتوں کے کیسز کا فیصلہ بھی 1 ماہ میں کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں جانبداری دکھا رہا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ 17 سیاسی جماعتوں کے کیسز پر ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کے علاوہ 17 سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.