چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کاحلف لینے کا حکم ابھی نہیں ملا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ صادق سنجرانی کو لے کر آنے والا پنجاب حکومت کا طیارہ تاحال اسلام آباد میں موجود ہے۔
صادق سنجرانی کی جانب سے جواب نہ ملنے پر حلف کا وقت تبدیل کردیا تھا۔
دوسری جانب اسلام آباد میں صدر مملکت عارف علوی سے چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ہے۔
خیال رہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حلف لینے لاہور آئیں گے، پنجاب کے گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری کی تیاریاں جاری ہیں۔
Comments are closed.