وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، وفاقی وزراء اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل بھی ان کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے ہیں۔
وزیر ِاعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات بھی کی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک اور صوبے کی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
اپنے ایک روزہ دورۂ کوئٹہ کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف چمن کوئٹہ شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ خضدار شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔
کوئٹہ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف صوبائی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات بھی کریں گے۔
Comments are closed.