funny will send nudes in 20 minutes no hookups edf8329we galaxy s10 stereo hookup hookup sites like craigslist hookup Birmingham

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے۔

افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ عبور کرنے کی کوشش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار تیمور، نائیک شعیب، سپاہی ثاقب نواز شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار تیمور کی عمر 30 سال، نائیک شعیب کی عمر 38 سال، سپاہی ثاقب نواز کی عمر 24 سال ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ حوالدار تیمور کا تعلق جہلم، نائیک شعیب کا تعلق اٹک اور سپاہی ثاقب نواز کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان سر زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

پاک افغان بارڈر پر ضلع کرم میں دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی ،جس کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 5 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.