free messege hookup sites 4 foot by 8 foot solar panel hookup pregnant hookup best totally free hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پولیو کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کریں گے، عبد القادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کریں گے، جہاں پولیو کیس آیا اس علاقے کو نگرانی میں لے کر مہم چلائی جائے گی۔

اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کے دور ے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہم نے پولیو کے تدارک کے لیے پلان بنایا ہے، وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پلان رکھیں گے، پولیو وائرس کے تدارک کے پوری قوت سے کام کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحت کارڈ کی جتنی تشہیر کی گئی اعداد و شمار ویسے نہیں، صحت کارڈ سے متعلق بہت سی شکایات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صحت کارڈ کو صرف منظم کرتی ہے، اس پر ایسا کوئی فوری اقدام نہیں کریں گے جس سے علاج معالجہ بند ہو جائے۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار اکھٹے کررہے ہیں صحت کارڈ کی تشہیر اور عوام پر کتنی رقم خرچ ہوئی، یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ اتنی رقم سے کتنے عوام کو فائدہ ہوا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اسپتالوں میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ریفارمز قانون پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے، ایم ٹی آئی قانون نظرثانی کے بعد وفاقی کابینہ میں وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اپنے دورے میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لیا ہے اور ینگ ڈاکٹرز کے وفود نے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ دوائیں تین سے چارسو فیصد مہنگی ہوگئی، کوشش ہوگی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.