بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

15 ماہ بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ، وزیر اعظم کا اظہار تشویش

پاکستان میں 15 مہینے بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے تشویش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام سے پولیو کیس وجوہات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا۔

دوسری جانب پولیو کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بچوں کی بہترین صحت کے لیے تمام سہولیات بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا اخلاقی فریضہ ہے اور پولیو کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو ڈبل کرنا ہو گا۔

خیال رہے کہ قومی ادارہ صحت نے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی۔

سال 2022 میں اب تک دنیا بھر سے 3 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.