carolina sweets hookup hotshot being honest about wanting hookup reddit free messege hookup sites 2010 free hookup apps free amarillo hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک پر پچھلے پونے چار سال سے نااہل ٹولہ مسلط تھا، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ملک پر پچھلے پونے چار سال سے نااہل ٹولہ مسلط تھا، جس نے کرپشن، پروپیگنڈا اور انتقامی سیاست کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔

فیصل آباد میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تم اتنے متکبر ہو کہ تمہیں انسان کی عزت کا خیال نہیں، ایمانداری کا حال ہے کہ توشہ خانہ سے سارے گفٹ بیچ دیے۔ پوسٹنگ ٹرانسفر میں اتنی کرپشن کی کہ ملک تباہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جمہوری طریقے سے اسے اتارا ہے، امریکا کو کیا ضرورت ہے اس کو اتارنے کی۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ہم اسے الیکشن کا کہتے تھے مگر یہ کہتا تھا کہ الیکشن وقت سے پہلے نہیں ہوں گے۔ اب اس نے شور مچایا ہوا ہے کہ فوری طور پر الیکشن کروائیں۔ اب ہم دیکھیں گے کب الیکشن کروانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گالی گلوچ گینگ تیار کیا ہے جو سارا دن گالی دیتا ہے، ہمارے کارکنوں کے خلاف بہت کارروائیاں کی گئیں، ہم انتقام نہیں حساب لیں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جو اس نے کیا تاریخ گواہ ہے، ہم فرخ حبیب سے پہلے حساب لیں گے، پھر اسے پکڑیں گے، بزدار سے بھی مکمل حساب لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.