چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان علما کونسل قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ پر اطمینان کا اظہار کرتی ہے۔
اپنے بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے سلامتی کے ادارے اور افواج پاکستان کی قیادت نے غور و فکر کے بعد جو اعلامیہ جاری کیا وہ قابل اطمینان ہے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہے وہ ملک کے سلامتی کے اداروں اور افواج پاکستان کی تحقیقات پر اطمینان کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں سیاسی عدم برداشت اور عدم رواداری کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
Comments are closed.