گزشتہ کئی روز مسلسل اضافے کے بعد آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 27 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 186 روپے 70 پیسے ہے، کاروباری دن میں ڈالر 27 پیسے سستا ہوا ہے۔
پیر سے جمعے تک 5 کاروباری سیشنز میں ڈالر 5 روپے 14 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کم ہوکر 127 روپے 50 پیسے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.