وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کے بنی گالہ سے وزیراعظم آفس تک روزانہ ہیلی کاپٹر سے سفر کے 8 لاکھ کے خرچے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس یا دفتر آنا جانا کے پھیرے قوم کو 98کروڑ کے پڑے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ساری عمر بیگانے مال پہ عیاشی، وزیراعظم بن کر غریب عوام کو لوٹنا شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر اسطرح استعمال کیا لوگ ٹانگہ یا رکشہ نہیں استعمال کرتے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ’پھر کہتے ہیں باقی بے ایمان ہیں خان ایماندار ہے۔‘
یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ سے وزیراعظم آفس کے سفر کے خرچے کے اعدادو شمار حکومت نے جاری کیے۔
حکومتی دستاویز کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں ان کے آنے جانے کیلئے ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ 43لاکھ 55ہزار روپے خرچ ہوئے، ہیلی کاپٹر کی ایک گھنٹے کی پرواز 2 لاکھ 75 ہزار روپے کی پڑتی ہے۔
دستاویز کے مطابق بنی گالہ سے وزیراعظم آفس کا سفر 15 کلومیٹر ہے۔
عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر روزانہ 8 لاکھ روپے سے زائد کا خرچ آیا ہے۔اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ مینٹیننس کے لیے 51 کروڑ 20 لاکھ روپے اور پرواز کے دوران اخراجات 47 کروڑ 20 لاکھ روپے ہوئے۔
Comments are closed.