وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی دنیا کے تیسرے نمبر پر ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ
3 سال قبل نواز شریف سے ملنے آنا تھا تو میر انام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔
مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ خان صاحب نے اپنے دور میں20 ہزار ارب روپے کا قرض لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 75 برس میں جو قرض لیا اتنا سابق حکومت نے اپنے دور اقتدار میں لے لیا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابق حکومت نےنااہلی کی وجہ سےآئی ایم ایف سے کئے وعدے توڑے گئے۔
Comments are closed.