charlotte hookup bars free hookup sites usa app for plane hookups dog screening hookup to laptop

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان سے بغیر ثبوت صحافیوں پر الزامات لگانے پر معافی مانگنے کا مطالبہ

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)  نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں پر پیسے لے کر حکومت گِرانے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزامات کے ثبوت دیں یا پھر صحافی برادری سے معافی مانگیں۔

عمران خان کی جانب سے بعض صحافیوں پرغیر ملکی فنڈنگ ​​حاصل کرنے اور پاکستان کے خلاف سازش کا الزام لگانے پر پی ایف یو جے کا رد عمل سامنے آگیا۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جلسے کے حوالے سے تحریک انصاف کو ایک اور مراسلہ لکھ دیا۔

پی ایف یو جے نے کہا ہے کہ نام لیے بغیر صحافیوں پر الزامات تمام صحافیوں کو مشکوک بنانے کی کوشش ہے، وزارتِ خارجہ اور سفارت خانوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے لیے سفارتی عملے سے روابط رکھنے پڑتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ مل کر حکومتوں کا تختہ الٹنا چاہ رہے ہیں، ماضی میں بھی عمران خان نے ایک صحافی کے خلاف انتخابی دھاندلی، "35 پنکچر” کے الزامات لگائے تھے اور بعد میں اپنے الزامات کو محض "سیاسی بیانات” قرار دے دیا تھا۔

 پی ایف یو جے نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ صحافی برادری سے تنازعات پیدا کرنے والے مشیروں سے ہوشیار رہیں۔ اگر پیکا آرڈیننس نافذ ہوجاتا تو پی ٹی آئی کے ہزاروں لوگ اس وقت جیل میں ہوتے، پی ٹی آئی کے جلسوں میں صحافیوں کے ساتھ بدسلوکیاں کی جارہی ہیں، صحافیوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر ان کی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.