کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ اور ان کے شریک ملزم شاہد کے خلاف 5 مقدمات کی سماعت کی۔
عدالت نے عذیر بلوچ کے شریک ملزم شاہد کی 5 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔
عدالت کی جانب سے ملزم شاہد عرف ایم سی بی کو فی مقدمہ 50 ہزار روپے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان پر دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کےخلاف چاکیواڑہ، کلری، کلاکوٹ تھانے میں مقدمات درج ہیں۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزمان کے خلاف 4 مقدمات 2012ء میں اور 1 مقدمہ 2021ء میں درج کیا گیا ۔
Comments are closed.