وفاقی وزیرِ آبی وسائل خورشید احمد شاہ نے وزارتِ آبی وسائل کاچارج سنبھال لیا۔
یہ بات وزارتِ آبی وسائل کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق سیکرdٹری آبی وسائل ڈاکٹر کاظم نیاز نے خورشید شاہ کو وزارتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر وفاقی وزیرِ آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا کہ بطور ٹیم قومی جذبے سے کام کیا تو ملک کی تقدیر بدلنےمیں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پانی سے زندگی، زراعت، صنعت اور ہماری ترقی وابستہ ہے۔
وفاقی وزیرِ آبی وسائل خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کے اجتماعی مفاد کے لیے ہم سب محنت اور لگن سے کام کریں گے۔
Comments are closed.