وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل برطانیہ پہنچ گئے۔
مفتاح اسماعیل لندن میں قیام کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ لندن میں پیپلز پارٹی کا وفد آج قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔
وفد کی قیادت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
خیال رہے کہ مفتاح اسماعیل آ ئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے واشنگٹن جارہے ہیں۔
واشنگٹن روانگی سے قبل اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوشش کروں گا۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے آئی ایم ایف پروگرام پٹری سے اتارا، یہ ہماری معیشت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
Comments are closed.