emily willis hookup bbw hookups app gay clubs for hookups california hookup bar asian girls hookup Blooming Grove hookup Hawleyville

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سپریم کورٹ نے جمہوریہ چیک کی ماڈل کی بریت کا فیصلہ درست قرار دے دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے منشیات کیس میں جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹریزا کی  بریت کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

عدالتِ عظمیٰ نے ہیروئن اسمگلنگ کیس میں کسٹمز کی اپیل ابتدائی سماعت کے بعد خارج کردی ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا ملزمہ کی بریت کا فیصلہ درست ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے  وکیل کسٹمز سے سوال کیا کہ کیا ہیروئن سیمپل قانون کے مطابق لیب بھیجے گئے تھے؟

وکیل کسٹمز نے جواب دیا کہ ٹرائل کورٹ نے سیمپلز کی ترسیل درست قرار دی تھی، ٹریزا کو 23 اپریل کو چیک ری پبلک واپس جانا ہے۔

وکیل کسٹمز نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ماڈل ٹریزا کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے، جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ کیس بنتا ہوگا تو ہی نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کریں گے۔

یاد رہے کہ جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹریزا کو 2019 میں لاہور ایئرپورٹ سے گرفتارکیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.