hookup Suplee PA burley bike hookup hookup Mansfield Center gina valentina melissa moore hookup hotshot cd hookups in cochise county

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مفتی تقی عثمانی نے سربراہ افغان طالبان ملا ہیبت اللہ کو خط لکھ دیا

ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللّٰہ کو مراسلہ بھیجا ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کا مسئلہ دشمن نے پروپیگنڈے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔

ان کا طالبان سربراہ کے نام خط میں کہنا ہے کہ اماراتِ اسلامیہ کے فراخدلانہ اور حکیمانہ اقدامات کی قدر کرتے ہیں۔

’’ شرعی حدود کے تحت لڑکیوں کی تعلیم ضروری ہے‘‘

مفتی تقی عثمانی نامور عالم دین ہیں اور آپ دارالعلوم کورنگی کے مہتمم بھی ہیں۔ مفتی تقی عثمانی متعدد کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

مفتی تقی عثمانی کا اپنے خط میں مزید کہنا ہے کہ ہماری رائے میں شرعی حدود کے تحت لڑکیوں کی تعلیم ضروری ہے۔

ملا ہیبت اللّٰہ کے نام خط میں انہوں نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ خواتین ملک اور معاشرے کی اہم ضرورت ہیں۔

مفتی تقی عثمانی کا طالبان سربراہ کے نام خط میں کہنا ہے کہ یہ غلط تاثر ہے کہ اسلام یا اماراتِ اسلامیہ خواتین کی تعلیم کے خلاف ہیں۔

’’لڑکیوں لڑکوں کیلئے علیحدہ تعلیم کا نظام ہونا چاہیے‘‘

ان کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے لیے لڑکوں سے علیحدہ تعلیم کا نظام ہونا چاہیے، لڑکوں، لڑکیوں کے لیے الگ جگہ نہ ہونے کا مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔

طالبان کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم لیڈر ملا ہیبت اللّٰہ افغانستان میں موجود ہیں۔

مفتی تقی عثمانی کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے اوقاتِ کار بنائے جا سکتے ہیں، مسئلے کو باہمی مشاورت اور تدبیر سے حل کیا جا سکتا ہے۔

ملا ہیبت اللّٰہ کے نام خط میں ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے یہ بھی کہا ہے کہ مخالف پروپیگنڈے کی عملی تردید بھی اہم مقاصد میں شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.