پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا بتانا ہے کہ سب میرین کیبل پر ری کنفیگریشن کا عمل مکمل ہوگیا، انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو4 کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی آج صبح 03:00 بجے اپنے شیڈول کے مطابق مکمل ہو گئی ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ یہ ایک معمول کی طے شدہ مرمت کی سرگرمی تھی۔ ملک بھر میں تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق ہیں۔
اس سے قبل پی ٹی اے کے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 21 اپریل کی رات 2 بجے سے صبح 7 بجے تک پاکستان میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا ہوگا۔
Comments are closed.