کراچی کے 35 بچت بازاروں میں سستا آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی کے مطابق شہر کے ہر ضلع کے 5 بازاروں میں آج آٹے کے اسٹال لگائے جائیں گے۔ تمام ہفتہ وار اور بچت بازاروں میں اسٹال لگیں گے۔
دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی کردی ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے، 20 کلو آٹا 800 روپے میں فروخت ہوگا۔ رعایتی اشیا خریدنے کے لیے صارف کو اپنا شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔
Comments are closed.