وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ میہڑ کی تحقیقات کرانے کا اعلان کرتے ہوئے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے پانچ، پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے دو ،دو لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پی ڈی ایم اے نے متاثرین کیلئے 5 سو خیمے، 15 سو کمبل اور ایک ہزار فولڈنگ بستر بھجوا دیے ہیں۔
واضح رہے کہ میہڑ کے گاؤں میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں 9 معصوم بچے جل کر جاں بحق ہوگئے تھے۔
آگ لگنے سے سیکڑوں مویشی ہلاک ہوگئے اور 60 مکانات خاکستر ہوئے، آگ سے بچے جلتے رہے لیکن اطلاع کے باوجود فائر بریگیڈ نہ پہنچ سکی۔
جاں بحق بچوں میں ایک ہی خاندان کے 4 بہن بھائی بھی شامل ہیں، واقعے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ آگ مخالفین نے لگائی۔
Comments are closed.