سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔
آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ سیاست میں افہام و تفہیم، احترام اور تحمل و برداشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس سے بچا جا سکتا تھا۔
بعد ازاں وفاقی طارق بشیر چیمہ نے بھی چوہدری شجاعت حسین سے علیحدہ ملاقات کی اور ق لیگی سربراہ سے پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
Comments are closed.