hookup Wurtsboro NY charlotte hookup bars 17 year old hookup st louis hookups reddit

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ناراضگی کی وجہ سے گئی، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہور جلسے سے ایک روز پہلے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنی توپوں کا رخ اسٹیبلشمنٹ کی طرف کردیا۔

حکومت جانے کے معاملے پر فواد چوہدری نے ایک اور یو ٹرن لے لیا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سمجھا جا رہا ہے کہ انہوں نے غیر ملکی طاقتوں کے آگے ملک کو گروی رکھ دیا ہے، لوگوں کی غلط فہمی ہے کہ عمران خان کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

نجی ٹی وی دیے گئے ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ناراضگی کی وجہ سے گئی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وقت کرتا ہے پرورش برسوں، حادثہ ایک دم نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے کئی مہینوں سے تعلقات خراب تھے، ہم نے اسے ٹھیک کرنے کی بہت کوشش بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.