curvy hookup dailydot hookup app mature hookup app cancer man and hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وڈیروں اور جاگیرداروں نے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے، حافظ نعیم الرحمن

movement

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ بدقسمتی سے ملک میں طاقت ور طبقہ سیاسی نظام پر مسلط  ہے، دیہی آبادیوں میں وڈیرے اور جاگیرداروں کا قبضہ ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ وہ وڈیرے اور جاگیردار ہیں جنہیں قوم سے غداری کرنے پر انگریزوں نے زمینیں دی تھیں، انہوں نے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور اپنی طاقت کے بل پر ہی اسمبلیوں میں پہنچ جاتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ   74سال میں آج ہم جس مقام پر کھڑے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی ورکرز جمہوریت کے استحکام اور ملک اور قوم کو بحرانوں سے نجات کے لیے اپنی اپنی پارٹیوں کے اندر سے موروثی سیاست کو بے دخل کرنے کی  جدو جہد کریں۔

حافظ نعیم الرحمن نے  کہا کہ دیگر سیاسی پارٹیوں میں باپ کے بعد بیٹا، بھائی اور صرف خاندان کے لوگوں کو ہی آگے لانے کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا، تمام پارٹیاں خود اپنے اندر جمہوریت کو مضبوط کریں اور پارٹی الیکشن کروائیں،وڈیروں، جاگیرداروں، بااثر طبقات کے بجائے مڈل کلاس سے لوگوں کو ٹکٹ دیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں میں انتخابی اصلاحات میں متناسب نمائندگی کا طریقہ انتخاب شامل کیا جائے، جماعت اسلامی عوام کو دعوت دیتی ہے کہ جماعت اسلامی کا دست و بازو بنیں۔متناسب نمائندگی کے حصول سمیت تمام بنیادی مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کی حقوق کراچی تحریک کا حصہ بنیں۔

 حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس امانت دار اور باصلاحیت  افراد اور ٹیم موجودہے،جماعت اسلامی عید الفطر کے بعد حقوق کراچی تحریک کو مزید آگے بڑھائے گی۔

You might also like

Comments are closed.