سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کے خلاف آبزرویشن کا معاملہ آیا ہے۔
سپریم کورٹ میں سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کی آبزرویش حذف کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 26 اپریل کو سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بھی شامل ہوں گے۔
سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔
Comments are closed.