ہائر ایجوکیشن کمیشن کی گورننگ باڈی نے بدھ کو اپنے کمیشن اجلاس میں متفقہ ووٹ کے ذریعے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کے اختیارات بحال کر دیے ہیں، اس طرح اس فیصلے نے سابقہ قرارداد کو مسترد کر دیا۔
جس پر کمیشن کے اراکین کی رضامندی بغیر کسی رسمی اجلاس اور ای میل کے ذریعے چیئر پرسن کے اختیارات ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل کو سونپنے گئے تھے۔
تاہم بدھ کو ہونے والے کمیشن کے اجلاس میں چیئر پرسن ایچ ای سی کے اختیارات بحال کردیے گئے۔ اجلاس کے تمام شرکاء نے سابقہ قرارداد کو ایک طرف رکھنے کی تحریک کے حق میں ووٹ دیا۔
اجلاس میں ایچ ای سی کے چیئرمین طارق بنوری، ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری، شہناز وزیر علی، شمس قاسم لاکھا، فیصل باری، ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) آصف ممتاز سکھیرا، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد اصغر، ناہید درانی، سیکرٹری، میرا محی الدین سومرو اور ڈاکٹر شائستہ سہیل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے شرکت کی۔
Comments are closed.