وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ امریکی عہدیداروں سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت، قوم کو جواب دیں، رکن کانگریس الہان عمر سے ملاقات میں کون سی امریکی سازش پر بات ہوئی؟
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اپوزیشن سے امریکیوں کی ملاقات کو سازش کہنے والا امریکیوں سے کیوں مل رہا ہے؟ کون سی سازش تیار ہورہی ہے؟
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر آپ نے قوم کو نہ بتایا تو تحقیقات کرواؤں گا، قوم کو سچائی کا پتہ چلنا چاہیے، یہ نہ ہو عمران نیازی اپنی روایت کے مطابق چند دن بعد ایک اور خط سامنے لے آئے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو امریکا کے خلاف بھڑکانے والا آج امریکیوں سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہا تھا، "ابسلوٹلی ناٹ” کے نعروں سے قوم کو بھڑکانے والے نے ملاقات کے لئے "ابسلوٹلی یس” کیوں کہا؟
Comments are closed.