ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کراچی کے علاقے الفلاح ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی کے گھر پہنچ گئے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے لاپتہ بچی کے والد اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی اور بچی کو جلد بازیاب کرانے کی یقین دہائی کرائی۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ لاپتہ بچی کا کیس جلد حل کرنے کے لیے زیادہ نفری لگائی ہے، پولیس کیس میں ہونے والی تفتیش سے وقتاً فوقتاً آگاہ کرتے رہے گی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ حساس کیس ہے، ہم اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، اس کیس میں تین مختلف ٹیمیں کام کررہی ہیں، ایس پی اے وی سی سی خود اس کیس کو دیکھ رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی اے وی ایل سی اور ایس ایس پی کورنگی بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے الفلاح ٹاؤن سے 14 سال کی لڑکی مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی تھی، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری پیش رفت رپورٹ طلب کی تھی۔
16 اپریل کو کراچی کے علاقے الفلاح، گولڈن ٹاؤن سے 14 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، لڑکی تین روز قبل گھر سے کچرا پھینکنے نکلی تھی اس کے بعد سے لاپتہ ہے۔اہلخانہ کا دعویٰ تھا کہ بچی کو اغوا کیا گیا ہے۔
Comments are closed.