وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی اولین ترجیح ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافےکی تفصیلات منگوالی ہیں، قیمتوں میں کمی کیلئے کابینہ اور وزیراعظم سے رہنمائی لی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحت ایسا شعبہ ہے جس پر ٹیکس کم سے کم ہونا چاہیے، حکومت کی کوشش ہوگی غریب کو سستا اور معیاری علاج مہیا کیا جاسکے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وعدہ ہے زندگی بچانے والی سستی ادویات جلد عوام کی پہنچ میں ہوں گی۔
Comments are closed.