امریکی رکن کانگریس الہان عبداللہ عمر بدھ کو اسلام آباد پہنچ گئیں، پاکستان میں قیام کے دوران وہ آزاد کشمیر کا بھی دورہ کریں گی۔
37 سالہ عمر کا تعلق ڈیموکریٹس سے ہے، آج (بدھ) صبح الہان عبداللہ عمر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفتر خارجہ کے ڈی جی امریکا محمد مدثر ٹیپو نے ڈیموکریٹ کانگریس ویمن الہان عمر کا استقبال کیا۔
الہان عبداللہ کا تعلق ڈیوکریٹک پارٹی سے ہے وہ ریاست منی سوٹا سے رکن کانگریس ہیں اور کانگریس کی دو مسلمان ارکان میں سے ایک ہیں۔ وہ 2018 میں رکن کانگریس منتخب ہوئی تھیں۔
الہان عمر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی زبردست حامی ہیں، جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کو بھارت میں ضم کیا تھا الہان عبداللہ نے کشمیریوں کی حمایت میں فوری طور پر بیان جاری کیا تھا۔
دریں اثنا دفتر خارجہ نے بھارت میں انتہا پسند ہندوئوں کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کی ہے، جنوب ایشائی امور کے امریکی قام مقام سیکرٹری ایلس جی ویلز نے کہا کہ امریکا اپنے حقوق کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد میں ساتھ ہے۔
Comments are closed.