گنیز ورلڈ ریکارڈز (جی ڈبلیو آر) نے حال ہی میں دنیا کے سب سے معمر ترین کتے کے حوالے سے اطلاع دی ہے۔
فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ٹوبی کیتھ نامی کو یہ اعزاز ملا ہے، اس کی عمر 21 سال ہے۔
ٹوبی کیتھ کی مالک نے اسے پیار کرنے والا، خوبصورت اور ایک چھوٹا محافظ قرار دیا۔
اس نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے کو بتایا کہ اس نے اپنے کتے کو پروٹین سے بھرپور خوراک کھلائی جس میں سبزی اور چاول شامل ہیں۔
ریکارڈ حاصل کرنے پر کتے کی مالک نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس نے میرے ساتھ صحت مند لمبی زندگی گزاری ہے۔
جی ڈبلیو آر نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا اور بتایا کہ ’سب سے معمر ترین کتا زندہ ہے – ٹوبی کیتھ 21 سال 66 دن کا ہے۔‘
Comments are closed.