what is hud hookup app best place for discreet hookups married 4 foot by 8 foot solar panel hookup free messege hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

متحدہ کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کی تدفین آج ہوگی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر فاروقی مسجد گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی۔

اقبال محمد علی خان مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔ مرحوم کی تدفین عیسیٰ نگری قبرستان میں کی جائیگی۔

رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ گزشتہ ماہ کراچی کے نجی اسپتال میں ہارٹ سرجری کے بعد سے وہ زیر علاج تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور دیگر نے اقبال محمد علی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.