بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناظم جوکھیو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

کراچی میں ناظم جوکھیو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے پریس کلب پر احتجاج کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو جلد از جلد سزا دی جائے۔

احتجاجی مظاہرے میں قانونی ماہر اور سماجی کارکن جبران ناصر نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کا نام بھی سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں ایم این اے جام عبدالکریم اور ایم پی اے جام اویس کے نام چالان سے پولیس نے نہیں نکلوائے۔

جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بھی ہوا، لواحقین کے بیانات بدلنے سے ہوا، صوبائی حکومت ملزمان کی حمایت نہیں کررہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.