چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ دنوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، 25 اپریل کے بعد گرمی میں کچھ اضافہ ہوسکتا ہے۔
سردار سرفراز نے کہا کہ شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سمندری ہوائیں چلنے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ نہیں ہوگی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں بارشوں کا آغاز جولائی کے دوسرے ہفتے سے ہوتا ہے، بارشیں کیسی ہوں گی یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
Comments are closed.