ملک چلانے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ٹیم سامنے آ گئی، ن لیگ اور اتحادیوں پر مشتمل 34 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حلف اٹھانے والی ابتدائی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں ہیں۔
ان کے علاوہ سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل نہیں ہیں۔
نئی وفاقی کابینہ سے قائم مقام صدر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حلف لیا، تقریبِ حلف برداری ایوانِ صدر اسلام آباد میں ہوئی۔
حلف اٹھانے والوں میں ن لیگ کے 14، پیپلز پارٹی کے 9، جے یو آئی کے 4، ایم کیو ایم کے 2 ارکان کے علاوہ ق لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے ارکان بھی شامل ہیں۔
وفاقی وزراء میں خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، مریم اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، مفتاح اسماعیل، جاوید لطیف، نوید قمر، خورشید شاہ، شیری رحمٰن، شازیہ مری، عبدالقادر پٹیل، مولانا اسعد محمود، طلحہٰ محمود، فیصل سبزواری، امین الحق، محمد اسرار ترین، عابد حسین، عبدالواسع، مفتی عبدالشکور، مرتضیٰ محمود، ساجد حسین طوری، احسان الرحمٰن مزاری، مرتضیٰ جاوید عباسی، ریاض حسین پیر زادہ شامل ہیں۔
قمر زمان کائرہ، عون چوہدری، مفتاح اسماعیل اور انجینئر امیر مقام نے مشیر، جبکہ حنا ربانی کھر، عائشہ غوث پاشا اور عبد الرحمٰن کانجو نے وزرائے مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
Comments are closed.