edelman hookup gay byu hookups gay hookup apps nz hookups skateboards shirts free amarillo hookups my uber hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میانداد کے یادگار چھکے کو کتنے سال ہوگئے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی جاوید میانداد کی جانب سے شارجہ کے میدان میں آخری گیند پر لگائے گئے چھکے کو 36 برس ہوگئے لیکن اس کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔

جاوید میانداد نے 1986 میں ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل میچ میں چیتن شرما کی آخری گیند پر چھکا لگا کر قومی ٹیم کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں فتح دلائی تھی۔

قومی ٹیم کو ایک گیند پر 4 رنز درکار تھے، مگر میانداد کے ارادے ہی کچھ اور تھے، انہوں نے آخری گیند پر چھکا لگا دیا۔

پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ایشیا کے فائنل میں ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

شارجہ میں بھارت کی تاریخی شکست بھارتی آج بھی نہیں بھول پائے۔

جاوید میانداد نے پاکستان کو کسی بڑے ٹورنامنٹ میں پہلی فتح دلائی تھی، انہوں نے اس روز تاریخ کی سب سے بڑی ون ڈے اننگز بھی کھیلی تھی۔

خیال رہے کہ بھارت کیخلاف ایشیا کپ کے فائنل میں جاوید میانداد نے 116 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.