a v hookup on xbox 360 cancer man and hookups office hookup hookup Wurtsboro NY

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلقیس ایدھی کی ذمہ داری پوتی کو سونپ دی گئی

دکھی انسانیت کی محسن ، مادر پاکستان، عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی کے انتقال کے بعد اب انسانیت کے مشن کو ان کی پوتی ڈاکٹر رابعہ فیصل ایدھی جاری رکھیں گی۔

فیصل ایدھی نے اپنے فیس بک پیج پر اپنی بیٹی ڈاکٹر رابعہ فیصل ایدھی کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ ایدھی ہیں، ان جیسا کوئی نہیں، یہ بائیس کروڑ نفوس میں معتبر گھرانہ ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’بلقیس ایدھی ہمارے درمیان نہیں رہیں لیکن انسانیت کی خدمت کو جاری رکھنے کا حوصلہ اور ہمت دے گئی ہیں‘۔

فیصل ایدھی نے لکھا کہ’ان کی پوتی ڈاکٹر رابعہ فیصل ایدھی نے آج اپنی عظیم دادی کے کپڑے پہنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کے عظیم مشن کو جی جان سے جاری رکھا جائے گا‘۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ’بلقیس ایدھی، ڈاکٹر رابعہ ایدھی کی صورت زندہ ہیں، مشعل جلتی رہے، روشنی بڑھتی رہے، قافلہ چلتا رہے‘۔

واضح رہے کہ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی جمعہ کے روز 15 اپریل کو انتقال کرگئی ہیں۔

بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں دوران علاج چل بسیں، جہاں وہ ایک ماہ سے زیر علاج تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.