بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

نئی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، کابینہ میں 30 وفاقی وزرا اور 4 وزرائے مملکت شامل ہوں گے۔

آج صبح 11 بجے قائم مقام صدر صادق سنجرانی نئی کابینہ سے حلف لیں گے۔

کابینہ ڈویژن نے فہرست جاری کردی ہے۔ مسلم لیگ (ن) 14، پیپلز پارٹی 11 اور جے یو آئی کو 4 وزارتیں ملیں گی جبکہ ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی اور بی این پی عوامی کے درمیان 7 وزارتیں تقسیم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ کر کے انہیں کابینہ میں شامل ہونے پر رضامند کیا۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شازیہ مری کو چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا عہدہ دینے کا امکان ہے جبکہ خورشید شاہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی آج وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی صادق سنجرانی نے حلف لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.